Reg: 12841587     

راجہ علی اصغر کے اعزاز میں راجہ عابد جمیل نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا

راچڈیل (عارف چودھری)

فرانس سے آئے کاروباری سیاسی شخصیت مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر کے اعزاز میں راچڈیل کی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ عابد جمیل نے اپنی رہائش گاہ پر استقبالیہ دیا جس میں کاروباری شخصیات محمد افضل انصاری ،مرزا محمد یونس ،راجہ واجد ملک فیاض اور دوسر ی شخصیات نے شرکت کی۔

ہیلی کاپٹر میں کو ر کمانڈر اور دوسرے آفیسر ان کی شہادت پر انکے لئے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر مہمان خصوصی مسلم لیگ ن فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر نے کہا کہ بر طانیہ میں پارٹی راہنماؤں اور دوست احباب سے ملاقاتیں کر رہا ہو ں، جس میں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،بلوچستان میں سیلاب سے کافی نقصانات ہوا ہے، تما م حکومتوں کو مل کر بلوچستان کی عوام کی مدد کرنی چاہیئے۔

بریڈ فورڈ کی کاروباری شخصیت ملک فیاض نے میزبان راجہ عابد جمیل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آج تمام دوستوں کو اکٹھا کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی معثیت ٹھیک کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے۔ میزبان راجہ عابد جمیل نے مہمان خصوصی راجہ علی اصغر اور دوسرے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خدمت کا موقع دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دوسری شادی سوچ سمجھ کر کریں ۔۔

Next Post

پاکستان ہائی کمیشن یوم استحقاق کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش اور سیمینار کا انعقاد کرے گا

Related Posts

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی…
Read More

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار…
Read More
Total
0
Share