Reg: 12841587     

سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی: سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں دفعہ 144 کے تحت6 محرم الحرام سے 12 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق خواتین، 12 سال کی عمر تک کے بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی اور سکیورٹی اداروں کے اہلکار موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا اور پابندی 10 اگست تک برقرار رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے سلسلے میں سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ

Next Post

یوٹیلیٹی اسٹورز پرچائے، گھی اور دودھ سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

Related Posts
Total
0
Share