Reg: 12841587     

کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سردی کی انٹری

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی، حیدرآباد اورلاڑکانہ سمیت سندھ میں صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

ملک کے بالائی علاقوں کے بعد اب دیگر شہروں میں بھی سردیوں نے دستک دے دی ہے اور بچوں نے اسکول جانے کے لیے سوئٹر نکال لیے جب کہ موسمی نزلہ اور بخار بھی پھیلنے لگا۔

لاہور، فیصل آباد اور ملتان سمیت پنجاب میں بھی سرد لہر جب کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی جاڑے نے قدم رکھ لیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 2 ڈگری تک گرگیا۔

ادھر بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت، بٹو گاہ ٹاپ پر تقریباً 8 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔

ڈاکٹروں نے شہریوں کو آتی سردیوں میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایک دو روز میں پیشرفت کے بعد میڈیا سے بات کرونگا: نوازشریف کا صحافی کے سوال پر جواب

Next Post

نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 12 افراد ہلاک کر دیے

Related Posts
Total
0
Share