Reg: 12841587     

کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مل گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مل گئی۔ لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے اور کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔ 

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی گزشتہ شام پل بٹہ کوٹ پر سڑک پر بے ہوش پڑی تھی۔ 

اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو تحصیل اسپتال پہنچا دیا۔جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے، انہیں توڑنے کیلئے ذلیل کیا گیا: عمران خان

Next Post

شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا،رانا ثنااللہ

Related Posts
Total
0
Share