.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
یمن اور سعودی عرب کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں ایک اور پیشرفت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پیشرفت میں دونوں فریقین کے درمیان 900 قیدیوں کے تبادلے کا آغاز کل سے ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق اکتوبر 2020 کے بعد یہ قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یمن میں جنگ بندی اور امن کیلئےعمان کی ثالثی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے اور دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔