Reg: 12841587     

سندھ میں دو روز سے جاری بارش میں 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سندھ میں گذشتہ 2 روز سے جاری بارش کے دوران کچے مکانات گرنے اور برساتی پانی میں ڈوبنے کے مختلف واقعات میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

نوشہرو فیروز میں 9، خیرپور میں 4، جیکب آباد،کندھ کوٹ میں 3، سکھر، سانگھڑ، نواب شاہ، ٹنڈوالہ یار اور رتو ڈیرو میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اندرون سندھ میں گزشتہ روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

حیدرآباد میں بدھ کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تیسرے روزبھی وقفے وقفے سےجاری ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 38 اور ائیر پورٹ ایریا میں 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہے ہیں، ان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا،رانا ثنااللہ

Next Post

پرواز کے دوران دونوں پائلٹ سوگئے اور رن وے کے اوپر سے گزر گئے

Related Posts
Total
0
Share