Reg: 12841587     

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات درپیش

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکل کا سامنا ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکرکے پاس ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41 ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔

یاد رہ کہ 26 نومبر کو عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد حکمران اتحاد نے پنجاب اور کے پی میں تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آصف زرداری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Next Post

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

Related Posts

جماعت جلالیہ پاکستان صوفیاء کے افکار کی امین ہے جو ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر بقائے پاکستان ریلی کا انعقاد کرتی ہے ,سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان پیر سید محمد نوید الحسن شاہ المشہدی

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ…
Read More
Total
0
Share