Reg: 12841587     

کراچی: این اے 245 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

کراچی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقے میں مجموعی طور پر 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے 201 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کے 2700 اہلکاروں کے علاوہ پاک فوج اور رینجرز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں 15 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی ای سی ایچ ایس، طارق روڈ، پی آئی بی کالونی، لائنز ایریا اور خداداد کالونی سمیت دیگر علاقوں کے لوگ اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔

سب انسپکٹر نذیر احمد نے پی ایس 129 خداداد کالونی میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔

سب انسپکٹر نذیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس پاس میڈیا کو کوریج کی اجازت دینے کا کوئی لیٹر نہیں ہے، سب انسپکٹر نے الیکشن کمیشن کا اجازت نامہ بھی ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان کے معید انور اور پی ٹی آئی کے امیدوار محمود مولوی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے، پیپلز پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کے حق میں دست بردار ہو چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار آزاد امیدوار کے طور پر مقابلے میں موجود ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے محمد احمد رضا، پاک سر زمین پارٹی کے سید حفیظ الدین اور مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد بھی امیدوار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہباز گل کا اسپتال میں کچھ بھی کھانے پینے سے انکار

Next Post

بلبلِ پاکستان نیرہ نور انتقال کرگئیں

Related Posts
Total
0
Share