Reg: 12841587     

قادر مندوخیل فردوس عاشق کیخلاف مقدمے کیلئے عدالت پہنچ گئے

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

کراچی: پی پی رہنما قادر مندوخیل نے تھپڑ مارنے کے معاملے پر فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان نے مجھے تھپڑ مارا، تشدد کیا، غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ  میں بمشکل وہاں سے اپنی جان بچا کر نکلا،  واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا جب کہ پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کردیا ہے لہٰذا عدالت پولیس کو فردوس عاشق کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان ٹاک شو میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

Next Post

ممتاز سماجی سیاسی شخصیت رضیہ چوہدری نے کبابش پیری پیری اولڈہم میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل طارق وزیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

Related Posts

طارق محمود کی انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے لاہور میں ملاقات

لاہور خصوصی رپورٹر پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز ماہر قانون برطانیہ…
Read More

گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری اشرف ڈمیان کی جانب سے ڈنمارک سے آئے ہوئے کاروباری شخصیات کو پروقار عشائیہ دیا گیا

مانچسٹر (عارف چودھری ) گریٹر مانچسٹر کی کاروباری شخصیت چودھری اشرف ڈمیان کی جانب سے ڈنمارک سے آئے…
Read More
Total
0
Share