مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
عدالت کے حکم پر اسپتال منتقل کیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کچھ بھی کھانے پینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع پمز اسپتال کا بتانا ہے کہ شہباز گل گزشتہ رات سےکچھ بھی کھانے سے انکار کر رہے ہیں، شہباز گل کھانے پینے کی کوئی اشیا نہیں لے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانا پینا چھوڑنا بظاہر شہباز گل کا اپنا ذاتی اقدام لگ رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خبریں آ رہی ہیں کہ شہباز گل بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل عدالت نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں پیر تک پمز اسپتال میں رکھنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔