مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت وہ شوبز سے منسلک تھیں اس وقت باحجاب خواتین سے دور ہوجایا کرتی تھیں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے خود سے متعلق کچھ باتیں بتائیں۔
انہوں نے کہا جب ویڈیوز وائرل ہونےکے بعد میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی تو اپنے بھی مجھ سے نفرت کرنے لگے، وہ ایسا وقت تھا جب ان لوگوں نے بھی ساتھ چھوڑدیا تھا جنہیں میں اپنا سب سے قریبی دوست سمجھتی تھی۔
دوران انٹرویو اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ بس صرف والدین ہی میرے ساتھ کھڑے رہے، میری دعا ہے میرے جیسے والدین اللہ ہر کسی کو دے۔
رابی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں جب میں کسی بیکری یا دکان جایا کرتی تھی تو عبائے والے خواتین سے دور ہوکر کھڑی ہوجایا کرتی تھی، مجھے اس وقت عجیب لگتا تھا کہ میں پینٹ شرٹ میں ہوں اور یہ پردے والی خاتون ہیں، یہ شاید مجھ سے بہتر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب ایسا میرے ساتھ ہوتا ہے، کہیں جاتی ہوں تو پینٹ شرٹ والی خواتین مجھ سے دور ہوجاتی ہیں، تب میں مسکراتی ہوں۔