Reg: 12841587     

ڈی آئی جی مقصود میمن برطانیہ سے ٹیرر ازم فنانسنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے حامل پہلے پاکستانی پولیس افسر

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

برطانیہ کی یونیورسٹی آف نارتھمبر یا نیو کیسل نے ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن سندھ مقصود احمد کو باضابطہ طور پر ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری سے نواز دیا۔

 نارتھمبریا یونیورسٹی کے نیو کیسل کیمپس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران سکیورٹی ڈویژن کے سربراہ نے ڈگری وصول کی، تقریب میں دنیا کے نامور اسکالرز اور ماہرین سمیت پروفیسر جیکی ہاروے جو مقصود احمد کی ”ٹیررازم فنانسنگ ان پاکستان (پاکستان میں دہشت گردی کی مالی معاونت)” کے موضوع پر تحقیق کے دوران ان کی سپروائزر تھیں نے شرکت کی۔

جیکی ہاروے نیو کیسل بزنس اسکول میں ‘فنانشل مینجمنٹ اور ڈائریکٹر آف بزنس ریسرچ’ کی سینئر  پروفیسر ہیں، ان کی تحقیق کرمنل فنانشل مینجمنٹ بالخصوص منی لانڈرنگ کے شعبے پر مرکوز ہے۔

تحقیق کو بین الاقوامی فیکلٹی اور مضمون کے ماہرین نے اس کے عملی پہلوؤں، منفرد نقطہ نظر، سدباب اور دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت سے نمٹنے کے لیے کی گئی سفارشات پر سراہا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت میں ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی پولیس افسر ہیں جس کا مقصد پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے خلاف پالیسی پر اثرانداز ہونے والے عوامل کو تلاش کرنا ہے،  ڈاکٹر مقصود احمد اس وقت ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سیٹیز اتھارٹی بھی ہیں۔

نارتھمبریا یونیورسٹی نیو کیسل تحقیق کے حوالے سے ایک معتبر اور  پیشہ ورانہ اور علمی اعتبار سے عالمی شہرت کی حامل ہے، یونیورسٹی کا شمار برطانیہ کی ان ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جس کے سب سے زیادہ گریجویٹس متعلقہ فیلڈز میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یونیورسٹی میں 32000 سے زیادہ طلبا اور دنیا بھر سے تقریباً 2700 تعلیمی اور تحقیقی عملہ موجودہے۔ 

نارتھمبریایونیورسٹی “ٹائمز ہائر ایجوکیشن اسٹوڈنٹ سیٹسفیکشن سروے 2014 “کے مطابق 111 یونیورسٹیوں میں سے 21 ویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں خودکشی سے بچانے والی دوا سمیت 60 اہم ادویات ناپید

Next Post

مشہور کردار ‘جان وک’ کیانو ریوز کی بجائے کس اداکار کیلئے تحریر کیا گیا تھا؟

Related Posts

آزادی سے پہلے مراکش فرانس کی ایک کالونی تھی جب انہیں آزادی ملی اقوام متحدہ میں ان کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

اگادیر(عارف چودھری) مراکش اور پاکستان کا رشتہ بہت گہرا ہے،راتوں رات پاکستان مندوب کو مراکش کا پاسپورٹ دیا…
Read More
Total
0
Share