Reg: 12841587     

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  عمران خان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ایک اور  ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق عمران خان کے خلاف مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری ، فیصل جاوید، اسدعمر، راجہ خرم نواز،  علی نواز  اعوان سمیت شیخ رشید بھی مقدمے میں نامزد کیےگئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ، عمران خان کی ایما پر  پی ٹی آئی رہنماؤں اور تقریباً 1 ہزار افراد نے سڑک بلاک کی،  عمران خان اور  پی ٹی آئی رہنماؤں نے لاؤڈ اسپیکرکا بھی استعمال کیا۔

عمران خان کے خلاف مقدمہ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ میں بارشوں کے پیشِ نظر 24 اور 25 اگست کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

Next Post

بارشوں کی پیشگوئی، سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست

Related Posts

چودھری خالد محمود کی سابق مئیر راچڈیل محمد زمان سے انکے بھائی کی وفات اور راچڈیل کونسل کے کونسلر شکیل احمد سے انکے کزن کی وفات پر انکے گھر جا کر تعزیت کی

راچڈیل (عارف چودھری) پاکستان بر طانیہ اور یورپ کی مشہور کاروباری سماجی صحافتی شخصیت چودھری خالد محمود کی…
Read More
Total
0
Share