Reg: 12841587     

پاکستان کے سابق بیوروکریٹ نصر اقبال نے داستان شہر لاھور کی کے عنوان سے پاکستان کے ممتاز آرٹسٹ بدر خان کے ساتھ پاکستان کمیونٹی سینٹر لانگ سائڈ سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا

عارف چودھری (مانچسٹر)

پاکستان کے سابق بیوروکریٹ نصر اقبال نے داستان شہر لاہور کی کے عنوان سے پاکستان کے ممتاز آرٹسٹ بدر خان کے ساتھ پاکستان کمیونٹی سینٹر لانگ سائڈ سینٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ۔

پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان کے علاوہ سیاسی کاروباری شخصیات چودھری رفیق گجر ،چودھری انور صدر جہلم فورم ،نمبردار چودھری محمود ،میڈم رضیہ چودھری ، پامیلا اشرف ،ڈاکٹر عامر برنی ،رانا طاہر اکاؤٹینٹ کے علاوہ کمیونٹی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔

فنکار بدر خان نے ایک گھنٹہ میں داستان شہر لاھور سنائی ہال میں موجود لوگوں نے انتہائ دلچسپی سے داستان لاھور سنی جو اس سے پہلے مانچسٹر کی تاریخ میں کبھی نہیں سنی گئی، لوگوں نے داستان لاھور سنانے پر بدر خاں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں سماجی صحافتی شخصیت صابرہ ناہید چودھری اور مزہبی سکالر ڈاکٹر فصے نے پاکستان کے چاروں صو بوں کا کلچر دکھانے کے لئے خوبصورت بچوں کا شو پیش کرکے لوگوں کے دل جیت لئے۔

پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل نے بھی بدر خان کی تعریف کی اور انکی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں اور سیلاب سے متاثرین کو امداد دینے کی اپیل کی۔

اس موقع پر بدر خان نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی محفلیں بر طانیہ کے مختلف شہروں میں بھی ھونی چاہئے خواتین کے حقوق کے کام کرنے والی بر طانیہ کی ممتاز سماجی سیاسی راہنما رضیہ چودھری نے کہا کہ بدر خان نے آج داستان لاھور سنا کر مانچسٹر کے لوگوں کے دل جیت لئے۔ نصر بھائی نے آج کامیاب پروگرام کرایا سماجی شخصیت پامیلا زشرف نے کہا کہ پاکستان کے اردو کلچر کو آج پروموٹ کیا گیا ،ھم بد ر خان کی اتنی اچھی کارکردگی پر مبارک باد دیتے ہیں۔

ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا بدر خان کا قصہ لاھور سے بہت متاثر ھوا ھوں آج کا پروگرام عام پروگراموں سے بہت مذختلف تھا بر طانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے روح رواں شہباز سرور کا کہنا تھا کہ آج چاروں صوبوں کا کلچر دکھایا گیا لاھور کی داستان میں عوام کی دلچسپی قابل دید تھی۔

پروگرام کے میزبان سابق بیوروکریٹ چودھری نصر اقبال نے پروگرام میں شریک تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بدر خان کی کارکردگی کو سب نے سراہا میرے آج کے پروگرام کا مقصد پاکستان کمیونٹی کو دیار غیر میں اپنے کلچرل کے ساتھ جوڑنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے تمام صاحب حیثیت لوگوں سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔

Next Post

ڈائمنڈ جوبلی آزادی پاکستان کے مناسبت سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر میں علامہ عظیم جی اور صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا

Related Posts
Total
0
Share