Reg: 12841587     

رنگ روڈ اسکینڈل میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا: فوادچوہدری

مشال ارشد سی۔ایم ۔انڈرگراونڈ نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ رنگ روڈ راولپنڈی کے  معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی احتساب پالیسی واضح ہے، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں، اب چاہے وہ اپوزیشن کے رہنما ہوں،کابینہ کے رکن، افسر شاہی سے تعلق رکھتے ہوں یا کسی بھی ادارے سے، الزامات لگیں گے تو تحقیقات ہوں گی اور جوابدہی کا اصول لاگو ہو گا، یہی نظام کی تبدیلی ہے جس کا وعدہ تھا۔
انہوں نے رنگ روڈ راولپنڈی اسکینڈل سے متعلق کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں سابق کمشنر راولپنڈی اور ان کے ساتھ مزید افسران اس اسکینڈل میں شریک تھے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے، ابھی تک اس معاملے میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کےگلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے، حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہیے، طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبرا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی سوچ کے مطابق شہباز شریف کو باہر جانے سے روکا ہے، شہباز شریف پہلے بھی سیاسی فائدہ اٹھانے پاکستان آئے تھے، اس دفعہ نہیں آئیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نیب سے کہتے ہیں کہ جتنی صلاحیت ہے اتنے ہی کیسز کھولا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی میں بار کھولنے کا اعلان ، لائیو انٹرٹینمنٹ کی بھی اجازت

Next Post

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی پاکستانی شہری کی رہائی کی منظوری

Related Posts
Total
0
Share