Reg: 12841587     

لاہور میں تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

لاہورمیں تندورمالکان نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اُڑادیے۔

تندرو مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھا کر نان 18 روپے اور روٹی 12 روپے میں فروخت شروع کر دی ہے۔

تندورمالکان نے شکوہ کیا کہ آٹا مہنگا ہوگیا، حکومت پرانی قیمت رکھناچاہتی ہے تو تندوروں کو آٹا بھی پرانے نرخ پر دیا جائے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  نان 15 روپے اور روٹی 10 روپے میں ہی فروخت ہوگی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور 15 جون سے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موجودہ حکومت کیلئے انتخابی مہم چلانا اور الیکشن جیتنا بھی مشکل ہے، عمران خان

Next Post

پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی

Related Posts
Total
0
Share