Reg: 12841587     

ملک منظور حسین نے برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین چوہدری خالد محمود کا ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا

سیالکوٹ(خصوصی رپورٹر)

پاکستان اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک سنئیر رہنما سعودی عرب کے مرکزی صدر اور (ڈائریکٹر جنرل آف ملک الیکٹرونکس گروپ پاکستان) ملک منظور حسین نے پسرور روڈ سیالکوٹ (ملک الیکٹرونکس) شو روم پر برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور جرنلسٹ چوہدری خالد محمود کا ساتھیوں سمیت پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

چوہدری خالد محمود نے ملک منظور حسین کی والہانہ محبتوں اور چاہتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے ہمراہ آنے والے ساتھیوں کو یہ لمحات کبھی بھی نہیں بھولیں گئے۔ دراصل جن انسانوں کو اللہ رب العزت نے عزت کی دولت سے مالامال کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہی کسی دوسرے کو بھی عزت دے سکتے ہیں۔میں اور میری فیملی اپنے آنے والے ساتھیوں سمیت ملک منظور حسین اور انکی فیملی و بالخصوص چوہدری قیصر واہلہ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکی محبتوں اور چاہتوں کا ہمیشہ مشکور و ممنون رہوں گا۔


چوہدری خالد محمود کیساتھ جن معزز مہمانوں نے عشایئے میں شرکت کی۔ ان میں سابق ترجمان ضلع ناظم سیالکوٹ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عصمت اللہ وریاہ ،بزنس مین چوہدری عظمت اللہ وریاہ ،چوہدری قیصر واہلہ ،چوہدری قیصر محمود ،چوہدری اطہر رسول ،چوہدری ریحان قیصر شامل تھے، جبکہ بزنس مین اور پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری رانا زوہیب علی خان نے خصوصی شرکت کی۔


سیاسی و سماجی رہنماؤں کے دوران ملکی صورتحال اور تجارت کے موضوع پر گفتگو زیر بحث رہی۔
مہمان نوازی اور میزبانی کے فرائض دلجوئی سے ادا کرنے والوں اور استقبال کرنے والوں میں معروف سیاسی و کاروباری شخصیت
ملک منظور حسین اعوان کے علاؤہ، سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری نجم الحسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، کاروباری شخصیات ملک علی حسین اعوان ،ملک شاہد محمود اعوان ،رانا زاہد محمود ،ملک سیف اعوان ،سیٹھ حسنین ،ناصر منظور بٹ و دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مانچسٹر میگا میلہ 2022ء کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

Next Post

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانوی پاکستانیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے لیگیسی پروجیکٹ کا آغاز

Related Posts
Total
0
Share