Reg: 12841587     

سیلاب متاثرین کیلئے یواے ای کی فوری امداد قابل تحسین ہے:پاکستانی ناظم الامور

ابوظبی(خصوصی رپورٹ)

ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور امتیاز فیروز گوندل نے یواے ای اوراس کی قیادت کی پاکستان میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عظیم انسانی امداد کی تعریف کی ہے۔

شدید سیلاب نے جانوں کے زیاں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ان اولین ممالک میں شامل ہے جنہوں نے سیلاب سے آنے والی تباہی کے فوری بعد ردعمل ظاہر کیا اور اپنے انسانی مشن کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں فیلڈ اورلاجسٹک چیلنجوں کے باوجود متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نے ان خیالات کا اظہار ہلال احمر امارات کے سیکرٹری جنرل حمود عبداللہ الجنیبی کے ساتھ ای آر سی ہیڈ کوارٹر میں متعدد حکام کی موجودگی میں ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے اور ہلال احمر امارات کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید النہیان کی قیادت میں بے گھر ہونے والوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے اور ان کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لیے ہلال احمر امارات کی کوششوں کو سراہا۔

پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نے اس امر کی تصدیق کی کہ ہلال احمر امارات نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی انسانی امداد کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلال احمر امارات اس وقت متاثرین کی مدد کرنے اور آفات سے نمٹنے میں مثالی کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی موجودہ انسانی صورتحال اور متاثرین کے مصائب کم کرنے کے لیے اپنی حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ہلال احمر امارات کے سیکرٹری جنرل حمود عبداللہ الجنیبی نے پاکستانی ناظم الامور کو ہلال احمر امارات کے آپریشنز اور اس کے مستقبل کے امدادی منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں صحت اور رہائش سے متعلق متعدد شعبے شامل ہوں گے۔

انہوں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ برادر پاکستانی عوام کی مدد کرنا متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ہلال احمر امارات کا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چھوٹا طیارہ شیخ زاید جامع مسجد کے باہر گرکر تباہ

Next Post

گلوبل ویلیج دبئی کا ائربلون سواری کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share