Reg: 12841587     

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت نے ایشیا کرکٹ کپ 2023 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شا ، نے کہا ہے ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر ہو سکتا ہے لیکن بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

اس سے پہلے یہ خبریں بھی آرہی تھیں کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلئے پاکستان آسکتی ہے تاہم اب بھارتی بورڈ کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔

آخری بار بھارتی ٹیم نے راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005 سے 2006 میں دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، بھارت اور پاکستان نے 2012 سے 2013 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Next Post

امریکا ایک محفوظ خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

Related Posts
Total
0
Share