Reg: 12841587     

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

پی ٹی آئی نے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں اور مبینہ جانبداری کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لیے چیف الیکشن کمشنر کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریفرنس دائر کر کے قوم کا قرض چکا دیا ہے لیکن اب فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ہی سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا تھا اور اب پی ٹی آئی اپنے ہی لگائے گئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے۔

گزشتہ روز بھی عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

Next Post

بھارت کا ایشیا کپ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے سے انکار

Related Posts
Total
0
Share