Reg: 12841587     

وہ نئی ہارر فلم جس کو دیکھتے ہوئے متعدد لوگ دہشت سے بے ہوش ہوگئے

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کروڑوں افراد ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال ایسی متعدد فلموں کو ریلیز کیا جاتا ہے مگر ایسا بہت کم سننے میں آتا ہے کہ کسی فلم کو دیکھتے ہوئے لوگ دہشت سے بے ہوش یا سنیما سے بھاگنے سے مجبور ہوگئے۔

مگر ایک نئی ہالی وڈ ہارر فلم ٹیریفائر 2 کو دیکھنے والے متعدد افراد کے ساتھ ایسا ہوا۔

ایک قاتل جوکر کے گرد گھومنے والی یہ فلم 2016 کی اسی نام کی فلم کا دوسرا حصہ ہے۔

اس فلم میں خونریزی کے مناظر کو ایسے انداز سے عکسبند کیا گیا ہے کہ جن کو دیکھ کر سنیما میں موجود متعدد ناظرین باہر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

اسی طرح بے ہوش ہونے والوں یا قے کردینے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔

سنیما کے باہر لوگوں کو دی جانے والی طبی امداد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں اور اس کے نتیجے میں یہ ہارر فلموں کے مداحوں کی ہمت کا امتحان ثابت ہونے والی فلم قرار دی جارہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم بنانے والی ٹیم کو بھی اس صورتحال کا اندازہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ اسکریننگ کے موقع پر قے کرنے والے بیگ ناظرین کو فراہم کیے گئے تھے۔

فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈیمین لیون نے بتایا کہ ‘مجھے لوگوں کو سنیما سے باہر بھاگتے دیکھنا پسند ہے کیونکہ یہ فلم سے دہشت زدہ ہونے کا اظہار کرتا ہے، مگر میں یہ نہیں چاہتا کہ لوگ بے ہوش ہو جائیں یا انہیں کوئی نقصان پہنچے’۔

واضح رہے کہ یہ فلم امریکا میں 6 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اس کا بجٹ محض ڈھائی لاکھ ڈالرز تھا مگر اب تک یہ 25 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کما چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل کیا گیا ہے: وفاقی وزیر قانون

Next Post

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

Related Posts
Total
0
Share