Reg: 12841587     

برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجیلارئینر کا رشی سونک کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار

لندن(عارف چودھری)

برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اینجیلارئینر نے رشی سونک کے انتخاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کے سر پر تاج تو سجا دیا، لیکن ابھی تک ایک لفظ نہیں کہا گیا کہ وہ کریں گے کیا؟

اینجیلا رئینر کا مزید کہنا تھا کہ رشی سونک کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں۔ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر نہیں آئے۔

اینجیلا رئینر نے مزید کہا کہ برطانوی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ صرف انتخابات سے ہی کرسکتے ہیں۔

رشی سونک کے بلامقابلہ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر اور برطانیہ کے نئے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
پینی مورڈنٹ کنزر ویٹو پارٹی کی لیڈر شپ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں۔ پینی مورڈنٹ مطلوب 100 ٹوری ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے پارٹی لیڈر منتخب ہونا اعزاز ہے، رشی سونک

Next Post

رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم، پینی موراں مقابلہ سے دستبردار

Related Posts
Total
0
Share