Reg: 12841587     

وزارتِ قانون کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف پی ٹی آئی کی مہم کی مذمت

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزارت قانون نے پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے خلاف مہم کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزارتِ قانون و انصاف نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی اداروں پر حملے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

وزارت قانون نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذموم مقاصد پر مبنی مہم چیف جسٹس عامر فاروق کی ساکھ کو داغ دار کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پر براہ راست الزام لگایا گیا تھا جس میں جسٹس عامر فاروق پر منافقت کا الزام لگایا گیا۔

اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا تھا کہ ججز کو ایسی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کچھ دنوں سے ججز کے خلاف زور و شور سے منظم مہم چلائی جا رہی ہے، اُمید ہے کہ ججز تمام تر تنقید کے باوجود حلف کی پاسداری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نگران وزیراعظم کی سربرابی میں بجلی کے زائد بلوں سے متعلق اجلاس آج پھر ہوگا

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی

Related Posts

سابق صدر کشمیرپریس کلب میرپور و سینٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر حافظ مقصود اور  آزاد کشمیر کےممتاز صحافی چوہدری خالد انجم کی مانچسٹر برطانیہ آمد پر برطانیہ کے معروف صحافیوں کیطرف سے پر تکلف عشائیہ

روچڈیل سے سید فرحت کاظمی۔ کشمیر و فلسطین سمیت تمام محکوم اقوام کی آواز کو بلند رکھنا ہم…
Read More
Total
0
Share