Reg: 12841587     

امریکا کا چین سے مقابلے کیلئے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چین سے مقابلے کے لیے امریکا نے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے متعلق امریکا کی دفاعی حکمت عملی جاری کردی گئی جس کے مطابق  امریکا نے چین سے مقابلے کے لیے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی نیشنل اسٹریٹجک رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

 پینٹاگون کی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کے مطابق چین امریکا کا اسٹریٹجک حریف ہے ،امریکا اور بھارت مل کر چین کا مقابلہ کریں گے،پالیسی کے تحت چین کی طرف سے جارحیت کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کرے گا۔

امریکی حکمت عملی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین واحد ملک ہے جو عالمی آرڈر کو بدل سکتا اورارادہ بھی رکھتا ہے۔چین اور روس میں تعلقات بڑھ رہے ہیں، چین سے مقابلے کے لیے امریکی دفاع کو مزید مضبوط کیا جائے گا،افغانستان سے انخلا کے بعد مشرق وسطیٰ میں بھی فوجی موجودگی کو درست کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گلف تعاون کونسل، یو اے ای اور سعودی عرب کے ساتھ فضائی اور میزائل ڈیفنس تعاون جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان

Next Post

سردیوں میں گھریلو صارفین کو تین اوقات میں گیس ملے گی: سوئی ناردرن

Related Posts
Total
0
Share