مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سینئر جنرل منیجر سید جواد نسیم کا کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صرف تین اوقات میں گیس ملے گی تاکہ کھانا پکا سکیں ۔
لاہور چیمبر میں تاجروں سے گفتگو میں جواد نسیم نے کہا کہ اس وقت سسٹم میں گیس کم ہو چکی ہے اور انحصار درآمدی آر ایل این جی پر ہے جو بہت مہنگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لیے نیا کنٹریکٹ لازمی قرادیا گیا ہے، مشکل حالات میں تاجروں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، صنعت اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
جواد نسیم کاکہنا تھا کہ سردیوں کے تین ماہ مشکل ہوں گے، بعض ایسے مقامات جو ٹیل پر ہیں وہاں گیس پریشر کم ہو سکتا ہے۔