Reg: 12841587     

ٹوئٹر ملازمین کو نکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات متاثر ہونے کا خدشہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ایلون مسک کی جانب سے کی جا رہی ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے 4 روز  پہلے ٹوئٹر کا وہ اہم اسٹاف بھی فارغ کر دیا گیا ہے جسے انتخابات سے متعلق غلط معلومات کی حقیقت ظاہر کرنا تھی۔

برخاست ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے پر مقرر تھے جبکہ بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے، برخاست ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کرکے افواہوں کا جواب دینے کے بھی ذمہ دار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے برخاست ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی اور  بعض کو بیرونی مداخلت کی علامات تلاش کرنا تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افراد کو فارغ کیا گیا ان میں مڈٹرم الیکشن کی ٹوئٹر پر ادارتی پلاننگ کرنیوالے کیون سیلیوان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد ملازمین کو نکالے جانے کی رپورٹس سامنے آرہی تھیں اور یہ عمل 4 نومبر سے شروع ہوگیا، چھانٹی کے اس عمل کے دوران کمپنی کے 50 فیصد ملازمین کو نکالا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: سکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر دوسرے گارڈ کو قتل کردیا

Next Post

عمران خان پر حملہ خوفناک اور افسوس ناک ہے, عامر اشرف خواجہ

Related Posts
Total
0
Share