کراچی(عارف چودھری )
یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عامر اشرف خواجہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ خوفناک اور افسوس ناک ہے اس دہشت گردانہ اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، پر امن احتجاج آئینی اور جمہوری حق ہےملک کے اندر پر امن سیاسی جمہوری عمل کو ہتھیاروں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے جوناقابل قبول ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کر کے خانہ جنگی کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ جس کے نتائج ملک کے امن و سلامتی کے لئیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ ملک میں امن امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر حملے کے پس پردہ حقائق سامنے لائے جائیں اور واقعے میںملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔دعامر اشرف خواجہ نے لانگ مارچ میں فائرنگ کےواقعے میں زخمی ہونے والے عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو بھی کی ۔