Reg: 12841587     

نومولود بچے میں نشوونما پانیوالے ‘جنین’ کو کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراؤنڈ نیوز

بھارت میں نومولود بچے میں نشوونما پانیوالے ‘جنینکو کامیاب آپریشن کے بعد نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست  بہار کے  علاقے موتی ہاری میں ایک نایاب طبی کیس سامنے آیا ہے، جہاں 40 دن کے بچے کے معدے میں جنین جسے عام زبان میں حمل کہا جاتا ہے پایا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں موتی ہاری کے رحمانیہ میڈیکل سینٹر میں ایک 40 دن کے بچے کو علاج کے لیے لایا گیا تھا۔ والدین کی جانب سے ڈاکٹر کو بتایا گیا کہ بچے  کا پیٹ پھولا ہوا محسوس ہورہا ہے جس کی وجہ سے بچہ ٹھیک طرح سے پیشاب نہیں کر پا رہا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معدے کے پھولنے اور پیشاب کے رکنے کی وجہ جاننے کے لیے رحمانیہ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر تبریز عزیز نے مریض کے لیے ایک کمپیوٹرائز ٹوموگرافی ( سی ٹی اسکین) تجویز کیا۔

تاہم ٹیسٹ کے نتائج نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ڈاکٹروں نے دیکھا کہ بچے کے پیٹ کے اندر جنین کی نشوونما ہوئی ہے۔

اس نایاب واقعے کے بارے میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تبریز نے کہا کہ طبی اصطلاح میں اس معاملے کو  ‘جنین کے اندر جنین ‘کہا جاتا ہے، یہ ایک نادر کیس ہے جو پانچ لاکھ میں سے صرف ایک مریض میں ہوتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق شیر خوار بچے کی سرجری کرکے جنین نکال دیا گیا اور بچے کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور  اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایرانی مسلح افواج نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کی خفیہ بیس کی رونمائی کردی

Next Post

خاتون نے دوست سے شادی کیلئے 25 برس بعد شوہر کو قتل کروا دیا

Related Posts
Total
0
Share