Reg: 12841587     

‘اقتدار چھن جانے کے بعد ایک شخص کا ذہنی توازن ایسا ہو گیا کہ وہ ہر کسی کو گالی دیتا ہے’

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر کو لکھے گئے عمران خان کے خط کی کوئی اہمیت نہیں،اقتدار چھن جانے کے بعد ایک شخص کا ذہنی توازن ایسا ہو گیا کہ وہ ہر کسی کو گالی دیتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تھانے،پولیس اور ایف آئی آر کا اندراج پنجاب پولیس کے ہاتھ میں ہے، پنجاب پولیس کو کرائم سین محفوظ کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو مسئلہ ہے کہ ان کے لیے قوالی نہیں ہو رہی، یہ چاہتے تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی ان کے لیے سیاسی طور پر سودمند ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وزیر داخلہ بار بارجان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جھوٹے الزامات، ہراسانی، بلا جواز گرفتاریوں اور زیر حراست تشدد جیسے ہتھکنڈوں کا سامنا ہے۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ صدر مملکت اپنی قیادت میں ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کرائیں اور ذمہ داروں کے محاسبےکا اہتمام کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں چینی کی پیداوار پر تنازع کھڑا ہوگیا

Next Post

میتھیو ہیڈن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی کونسی بات بھا گئی؟

Related Posts
Total
0
Share