مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
سڈنی: میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے،انہوں نے بابراور رضوان کی اوپننگ جوڑی تبدیل کرنے کی مخالفت کردی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ سیمی فائنل کا سفر اچانک بنا، پاکستان ٹیم ایسی ہے کچھ بھی کرسکتی ہے، نیدرلینڈ نے جب جنوبی افریقہ ہرایا تو ہمارے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے۔
اوپننگ جوڑی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے، اوپننگ جوڑی کے توڑنے کے حق میں نہیں ہے، پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے ٹورنامنٹ میں اتار چڑھاؤ آئے، بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہے، ان کی بڑے میچ میں واپسی طوفان کی طرح ہوسکتی ہے، بابر اعظم کو سمجھایا ہے کہ اچھا وقت جلد آئیگا، انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت مشکل ہوتا ہے کہ مسلسل پرفارم کرتے رہنا۔
موجودہ ورلڈکپ کی شبہات 92کے ورلڈکپ سے ملتی ہے، شاہین آفریدی کا فارم میں واپس آنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے، شاہین آفریدی ہمارے باولنگ اٹیک کی سربراہی کررہے ہیں، تمام باولرز اور اسپنرز اچھی گیند بازی کررہے ہیں۔ نیوزی لیںڈ خطرناک ٹیم ہے ان کے پاس اچھی بیٹنگ اور باولنگ ہے، نیوزی لینڈ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک ستارہ یا کھلاڑی میچ بدل دیتا ہے۔
ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں اس وقت چار ٹیمیں، ٹرافی سے تین میچز دور ہیں، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گے، جس کیلئے پاکستانی اسکواڈ سڈنی میں موجود ہے۔