Reg: 12841587     

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (منتظر مہدی )

چیئرمین تحریک انصاف کی خیریت دریافت کی اور جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی
ملاقات میں پاکستان میں میڈیا پر عائد بدترین سنسرشپ پر شدید تحفظات کا اظہار
صحافیوں کو لاحق سنگین خطرات اور ریاستی اداروں کی جانب سے دھمکیوں پر شدید تحفظات کا اظہار
پمرا کے سیاسی استعمال اور ملک میں اظہار کے غیر مساوی ماحول پر بھی شدید تشویش کا اظہار
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے اپنی تقاریر کی براہِ راست نشریات پر پابندیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر پی ایف یو جے اور سی پی این ای کے زعماء سے اظہارِ تشکر
آزادئ اظہار اور حُرّیتِ ابلاغ پر تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا
دستورِ پاکستان شہریوں کو اظہار اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کا مکمل حق دیتا ہے،
روایتی سیاست سے کہیں بالا ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک زوروں پر ہے،

حکومت سے نکالے جانے سے لیکر آج تک نہایت سنگین سازشوں کا سلسلہ دراز ہے،
قوم کی حقیقی آزادی کی تڑپ اور آواز کو دبانے کیلئے پرامن مارچ کو خون میں نہلایا گیا،
مسلح حملے میں میرے ایک کارکن نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ درجن بھر زخمی ہوئے،
رب العزت کے فضل و احسان سے شرانگیز اپنے عزائم کی تکمیل میں ناکام رہے،
ذمہ داروں کی مقدمے میں نامزدگی کا حق رکھتے ہیں، نادیدہ دباؤ ابھی تک راہ میں حائل ہے،
جمعرات کے روز سے حقیقی آزادی مارچ حملے کے مقام سے دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا،
ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے، جہاں سے اگلی منزل کیلئے قیادت کروں گا،
قوم کسی طور خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی،
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اوپننگ جوڑی توڑنے کے حق میں نہیں، میتھیو ہیڈن

Next Post

صدر گرینڈ اوورسیز کلب بر طانیہ چودھری محمد نواز کی چودھری محمد سرور سے خصوصی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share