Reg: 12841587     

گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39 کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تصفیے کی رقم 40 امریکی ریاستوں کو ادا کی جائے گی جبکہ گوگل ٹریکنگ سے متعلق بہتر تفصیلی معلومات فراہم کرنے کا بھی پابند ہو گا۔

امریکی ریاستوں کا الزام تھاکہ گوگل نے صارفین کو گمراہ کیا کہ ان کے آلات پر لوکیشن ٹریکنگ بند کر دی گئی ہے،یہ امریکی تاریخ میں ریاستی حکام کی طرف سے سب سے بڑا تصفیہ ہے۔ 

اٹارنی جنرل نے کہاہے کہ گوگل جیسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم صارفین کو پرائیویسی کنٹرول فراہم کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکتا جو بعد میں صارفین کی خواہشات کے خلاف ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ایڈورٹائزرز کو فروخت کرنے کے لیے ان کنٹرولز کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت کیجانب سے ایم کیو ایم سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام پر کیے گئے معاہدے میں پیش رفت

Next Post

بلوچستان: غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

Related Posts

یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام وخطیب مولانا محمد اقبال نے اپنے بڑے صاحبزادے حافظ اسامہ اقبال کے قرآن پاک حفظ کرنے کی خوشی میں مقامی ہال( سکائی ویز کھاریاں) میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا

کھاریاں(خصوصی رپورٹر) یوکے اسلامک مشن نارتھ زون مانچسٹر کے صدر اور یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے امام و…
Read More
Total
0
Share