Reg: 12841587     

بلوچستان: غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بلوچستان میں غذائیت کی کمی  کا شکار  بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

سرکاری سروے کے مطابق صوبے میں 18.9 فیصد  بچے غذائی کمی میں مبتلا ہیں، حکومت بلوچستان نے   صورتحال پر قابو پانے کےلیے صوبے میں نیوٹریشن ایمرجنسی تو لگائی لیکن 4 سال گزرنے کے باوجود فنڈز ریلیز نہیں کیے گئے۔

بلوچستان میں غذاکی کمی کے شکاربچوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے، سرکاری اعدادوشمار  کے مطابق  10 سال قبل یہ شرح 15   فیصد تھی جو اب بڑھ کر 18.9 فیصد ہو چکی ہے،  اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔

عالمی معیار کے مطابق اگر یہ  شرح 15فیصد سے زائد ہو توصورتحال الارمنگ ہو جاتی ہے، اس تناظر میں اس وقت بلوچستان میں غذائیت کی صورتحال تشویشناک ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  غذائی کمی سے متاثر ہونے والے بچے جسمانی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39 کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی

Next Post

سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ دیدی گئی

Related Posts

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ورچوم میں سیاحوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) مشیر داخلہ میر ضیا نے اے سی ایس کو داخلہ کو ہدایات دی کہ پولیس…
Read More
Total
0
Share