Reg: 12841587     

حکومت کیجانب سے ایم کیو ایم سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام پر کیے گئے معاہدے میں پیش رفت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

وفاقی اور سندھ حکومت کی جانب سے  ایم کیو ایم سے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام پر کیے گئے معاہدے پر پیش رفت ہوگئی۔

وفاقی اور سندھ حکومت نے ایم کیوایم سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی سمری منظور کرلی ہے جس کے تحت لطیف آباد میں کوہسار یوتھ سینٹر کا ایک تیار بلاک 18 ماہ کے لیے ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کے حوالے کردیا  گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد حیدرآباد میں کوہسار یوتھ سینٹر کے تیار بلاک میں ڈگری کلاسز کا آغاز جلد ہی کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم کا حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ پی ڈی ایم میں شمولیت کے موقع پر سرفہرست تھا۔

وفاقی یونیورسٹی کے قیام کے لیے 100 ایکڑ اراضی کا کھاتہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں رکھ دیا گیا ہے جس کی ڈیمارگیشن کے لیے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد نے ڈائریکٹر سیٹلمنٹ سروے اینڈ ریکارڈ کو بھی لیٹر لکھ دیا گیا ہے۔

یونیورسٹی روٹ پر سندھ پیپلز بس سروس بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ پولیس کی آئیڈیاز میں پہلی بار شرکت

Next Post

گوگل نے ڈیٹا رازداری کیس میں 39 کروڑ ڈالرز سے زائد ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی

Related Posts
Total
0
Share