Reg: 12841587     

آرمی چیف کی تقرری پر سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائینگے: چوہدری شجاعت

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے ۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے، چیف جسٹس پاکستان کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے۔

اس سے قبل  وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم کی صوابدید ہے تاہم تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم نے ہی کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ کی شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ دیدی گئی

Next Post

کراچی: گولیمار میں گھر میں گیس کا دھماکا، میاں بیوی اور بچے زخمی

Related Posts

‏لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کےایڈوکیٹ عامر ریاض احمد کی چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز بیرسٹر امجد ملک سےان کے چیمبر میں خصوصی ملاقات ہوئی

راچڈیل(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اوورسیز ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک سے لاہور…
Read More
Total
0
Share