مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتا ہے۔
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان خطے اور دنیا کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے امیدوار پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے ہم پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے،پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں، جبکہ ان کے دورہ روس کے تازہ بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔