Reg: 12841587     

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا گیا۔

کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2700 روپے کا ہوگیا ہے اور انتظامیہ قیمتوں کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔

ڈائریکٹر جنرل خوراک نے کہاکہ بلوچستان میں گندم کی نئی فصل کی کٹائی شروع ہوگئی ہے، ایک ہفتے تک گندم کی نئی فصل مارکیٹس میں آجائے گی جس کے بعد آٹےکے نرخ کم ہوجائیں گے۔

محکمہ خوراک کا کہنا ہےکہ اس سال کے لیے گندم کی 10 لاکھ بوریاں خریدی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام

Next Post

اسلام آباد: عورت مارچ میں تلخ کلامی، خواتین کا پولیس پر لاٹھی چارج کا الزام

Related Posts
Total
0
Share