Reg: 12841587     

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دےدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور  کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو نفری فراہم کرے۔

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مفت حج کی سہولت ختم کرانے کا فیصلہ

Next Post

پنجاب میں 2 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز سمیت 10 پولیس افسران کے تبادلے

Related Posts
Total
0
Share