Reg: 12841587     

امارات کا ڈیجیٹل ویکسن پاسپورٹ کا عندیہ

دبئی (بیورورپورٹ)

دبئی ایئرپورٹ کے چیف پال گریفتھس نے کہا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ ٹریول کوریڈورز کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایک طویل مدتی حل ہے۔ ایئرپورٹ چیف نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعہ تمام مسافر ایئرپورٹ پر بغیر کسی پریشانی کے سفر کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

پال گریفتھس نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ بھی ایک مثبت ذریعہ ہے لیکن اس کے لیے کافی اہتمام کی ضرورت پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم اس ذاتی نقل و حمل کی جانب جانا چاہتے ہیں جسے ہم نے گذشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے چھوڑا ہوا ہے تو میرے خیال میں ویکسین پاسپورٹ اس طرف جانے کا واحد راستہ ہے۔

ائیرپورٹ چیف نے فضائی سفر کی واپسی کے ساتھ ہی بہت زیادہ مسافروں کی پیشن گوئی کی ہے کیونکہ ’گذشتہ سال کے دوران چار ارب مسافر فضائی لاک ڈاون کے بعد اب سفر کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اٹلی کے ساتھ سفری راہداری کا معاہدہ کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی اجازت دی جاسکے۔ واضح رہے کہ سنہ 2019 میں 22 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اس ائیرپورٹ سے ٹرانزٹ اور براہ راست سفر کیا۔

پال گریفتھس نے توقع ظاہر کی ہے کہ متحدہ عرب امارات یورپی یونین اور امریکہ کے ساتھ مل کر قرنطینہ کے بغیر ٹریول کوریڈورز کو مزید محفوظ بنائے گا تاکہ مسافروں کو سفری آسانیوں میں مدد مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا سے صحت یاب ہوگئے

Next Post

شارجہ کا مکمل غیرملکی ملکیت والی کمپنیوں کے قیام کی اجازت

Related Posts
Total
0
Share