Reg: 12841587     

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے گھر پرکراچی پولیس کا چھاپا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی پولیس کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپا، حلیم عادل گھر پر موجود نہ تھے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار 4 سے 5 موبائلوں میں آئے تھے، چھاپے کے وقت حلیم عادل گھر پر نہیں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس ہے، حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کیلئے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں گزشتہ روز مقدمہ درج ہوا، مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران فائرنگ اور ہنگامہ آرائی پر درج ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کی بنا پر ضلع ویسٹ پولیس حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ آئی، پولیس تاحال کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لے سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں 2 ایڈیشنل آئی جیز اور 6 ڈی آئی جیز سمیت 10 پولیس افسران کے تبادلے

Next Post

برطانوی وزیر خزانہ کا بڑے پیمانے پر ٹیکس لگانے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share