Reg: 12841587     

اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کی صدارت میں مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزير کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا

مانچسٹر ( عارف چودھری /صابرہ ناہید چودھری)

فلاحی تنظیم اپواء مانچسٹر کا اجلاس مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔کووڈ 19 کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ عرصہ سے اجلاس نہیں ہو ئے تھے ۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ۔ سب سے پہلے اپواء کے ممبران نے نئی چیز پرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کو اپنا تعارف کرایا۔

اس موقع پر بیگم نازیہ طارق نے اپنا باقاعدہ تعارف کروانے کے بعد بتایا کہ انھوں پہلے کبھی کسی بھی آرگنائزیشن کے ساتھ باقاعدہ کام نہیں کیا میں آپ سب ممبران کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے مجھے اپوا مانچسٹر کا چئیر پرسن منتخب کیا۔

اپواء کی چیئرپرسن ہونے سے میری یہ ؛کوشش ہوگی کہ تمام ممبران کے ساتھ مل کر کر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کروں اور آپ سب سے مل کر فلاحی کاموں میں باقاعدہ عملی طور پر اپنا کردار ادا کروں امید کرتی ہوں کہ ممبران بھی میرے ساتھ تعاون کریں گے۔

اجلاس میں جنرل سیکرٹری اپوا بیگم نصرت احمد نے اپواء کے مسودات بیگم نازیہ طارق کے حوالے کئےاور اپواء کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔ اجاس میں اپواء کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں وائس چیئر پرسن بیگم عابدہ غزنوی ، جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد ، بیگم اقبال مغل ، ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اختر اور میڈیا رپورٹراور فنانس اسسٹنٹ صابرہ ناہيد چودھری نے شرکت کی۔

میٹنگ کے آخر میں محترمہ نازیہ طارق کی جانب سے پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔جس میں پشاوری کھانوں کے علاوہ دیسی لاھوری کھانوں کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

خواتین ڈاکٹرز بلا خوف کام جاری رکھیں: طالبان کمانڈر کا اسپتال کے دورے پر اعلان

Next Post

راچڈیل: المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کمیونٹی کی مالی معاونت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے

Related Posts
Total
0
Share