Reg: 12841587     

اقرا کا ہر ڈرامہ کیوں مقبول ہو جاتا ہے؟ یاسر کا انکشاف

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

مقبول اداکار  و کامیڈین یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز سے متعلق بتایا ہے کہ وہ شادی کے بعد کم ڈراموں میں اداکاری کیوں کر  رہی ہیں اور ان کا ہر ڈرامہ کیوں ہٹ ہورہا ہے۔

یاسر حسین نے کچھ دن قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنے کام کے علاوہ شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

اداکار کا شادی کے بعد ڈراموں میں کم کام کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد اقرا سے کہا تھا کہ ہمیں زیادہ وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزارنا چاہیے، بجائے اس کے کہ تم الگ شوٹ پر ہو اور میں الگ اس سے بہتر ہے کہ ہم ایک یا ڈیڑھ سال ایک ساتھ گزارتے ہیں۔

یاسر نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ شادی کے بعد ہم نے بہت کم کام کیا جبکہ آج کل تو بالکل کام نہیں کر رہے، اب اقرا کا بھی دل نہیں کرتا وہ بہت دیکھ بھال کر اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اس کا ہر ڈرامہ مقبول ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’خواجہ آصف اور احسن اقبال کی ضمانت تصدیق ہےکہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی‘

Next Post

شہروز نے صدف کنول سے دوسری شادی کی وجہ بتادی

Related Posts

پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل /ٹریڈ کونسلر محمد اختر کا ہارورڈ سلیسٹرز کے ڈائریکٹرز بابر افضل ،زبیر افظل ،شعیب افضل اور سابق مئیر کونسلر افتخار کی دعوت پر بلیک برن کا دورہ بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں

بلیک برن (عارف چوہدری) پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل طارق وزیر نے بلیک برن میں فریکلٹن…
Read More
Total
0
Share