Reg: 12841587     

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس: اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے کروڑوں روپے نکل آئے

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔

اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنرسعید آباد منصورعباسی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پرگرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی موٹر وے تعمیر پراجیکٹ کا لینڈ ایکوزیشن افسربھی ہے۔

واضح رہےکہ موٹر وے پراجیکٹ میں مٹیاری ضلع میں تاحال 2 ارب 17 کروڑ کے غبن کا تعین ہوا ہے اور ڈپٹی کمشنرمٹیاری عدنان رشید کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : راشد لطیف رضوان و سرفراز کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچ گئے

Next Post

گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم

Related Posts

سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت کا معاملہ درخواست گزاروں کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو ہدایت کرتے ہوۓ نمٹا دیا.

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سپریم کورٹ نےجعلی اکاونٹس کیس کے ملزمان محمد عمیر, طحہ رضا…
Read More
Total
0
Share