Reg: 12841587     

گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا۔

سپریم  کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کلب اور سی ڈی اے کے معاملات حل کرنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی تھی، ایک اجلاس میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے آیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سنا ہے قائداعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے، سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں کھانے پینے کا خرچ ہم خود کرتے ہیں۔

ممبر کمیٹی نعیم بخاری نے بتایا کہ کمیٹی سی ڈی اے کو 1880 ملین رقم کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے، عدالت نے کہاکہ زمین لیز اور رقم کی ادائیگی پر متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے، ہم کچھ نہیں کریں گے، گن کلب قومی اثاثہ ہے جس کو صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو خود سنبھالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مٹیاری موٹروے فراڈ کیس: اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے کروڑوں روپے نکل آئے

Next Post

فیفا ورلڈکپ: ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے احتجاج

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور…
Read More

سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نےکل بروزجمعرات 6مئی کو ووٹ ڈالنے پر حلقہ بھر میں لوگوں کے گھر گئے

مانچسٹر سے سی ۔او۔ او انڈرگراونڈ نیوز چوہدری عارف پندھیر۔ سنیئر سیاستدان کنزرویٹو پارٹی سابق ممبر آف یورپین…
Read More
Total
0
Share