لندن(عارف چوہدری)
کرسمس تہوار کی مناسبت سے راچڈیل مئیر سید علی احمد کی جانب سے سینٹ چاڈ پیرش چرچ میں مئیر کیرل سروس کا انعقاد ہوا ۔ سٹاک پورٹ ، بری کونسلز کے مئیرز ڈیوڈ ویلسن اور شاہینہ ہارون اور بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں غلام رسول شہزاد ، پیرش چرچ کی وکر ریو ڈون ، کونسل آفیسر ناظم سیلمان و دیگر نے شرکت ۔ اس موقع پر مئیر سٹاکپورٹ کونسل کے مئیر ڈیوڈ ویلسن نے کہا کہ کیرول سروس کا انعقاد شاندار تھا انکا کہنا تھا کہ دوسری کونسلوں کے مئیرز اور کمیونٹی شخصیات سے ملکر انتہائی خوشی محسوس کرتا ہوں۔ بری کونسل کی مئیر کونسلر شاہینہ ہارون نے کہا کہ ہم نے عیسائ کمیونٹی کی خوشیاں بانٹی ہیں برطانیہ میں رہتے ہوئے کیرول سروس کا حصہ بن رہے ہیں جو باعث مسرت ہے ہم انکی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اسی طرح یہ ہماری خوشیوں میں شرکت کرتے ہیں۔
مئیر راچڈیل سید علی احمد نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں لیکن دوسرے مذاہب کی عزت و کرتے ہیں اسی لیے کرسمس تہوار کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں بڑی تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی جس سے دلی خوشی ہوئی ۔ممتاز کمیونٹی شخصیت غلام رسول شہزاد نے کہا جسطرح عیسائی کمیونٹی ہمارے تہوار میں حصہ لیتی ہے اسی طرح کرسمس کے تہوار میں حصہ لیکر اچھا لگا اس سے باہمی ہم آہنگی اخوت و محبت کا جذبہ بروان چڑھتا ہے ۔سینٹ چاڈ پیرش چرچ کی وکر ریو ڈون نے بھی کیرول سروس کو کرسمس تہوار کی خوشی قرار دیا ۔ راچڈیل کونسل کے آفیسر ناظم سیلمان نے کہا کہ چرچ میں کرسمس تہوار کی مناسبت سے کیرول سروس میں شرکت پر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں ہمیں ایک دوسرے کے تہوار میں حصہ لیا چاہیے ۔