Reg: 12841587     

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت شوکت علی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

مانچسٹر (عارف چودھری)

بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت شوکت علی مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے انکا نمازہ جنازہ سینٹرل مسجد میر سٹریٹ میں بدہ 14 دسمبر نمازہ ظہر 12/45 کو ادا کی جائے گی – بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ۔ اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – بر طانیہ کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت شوکت علی مختصر علالت کے بعد نارتھ مانچسٹر ہسپتال میں انتقال کر گئے انہوں نے ھمیشہ پاکستان اور بر طانیہ میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے وہ لیاقت علی مرحوم اور مختار علی کے بھائ اور واصف علی

انیسہ اعجاز -اور عائشہ علی کے والد تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی چئیرمین پریس کلب انٹرنیشنل پاکستان بر طاننیہ چودھری عارف پندھیر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر بری شاہینہ ہارون – مئیر راچڈیل علی احمد بر طانیہ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -کاروباری شخصیات – حاجی خالد -محمد بابر -رانا امتیاز احمد -نسیم اللہ خان -محمد سعید-ضرار افضل ملک-فواد افضل ملک -ذولفقار علی چوہان صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ملک عمران خلیل کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی -نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلئے فنڈز جاری کردیے

Next Post

کرسمس تہوار کی مناسبت سے راچڈیل سینٹ چاڈ چرچ میں مئیر کیرل سروس کا انعقاد ہوا

Related Posts
Total
0
Share