مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)
بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں قیام کے دوران حسب سابق صدر پاکستان کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، انہیں کراچی ائیرپورٹ سے خصوصی انتظامات کے تحت ان کی قیام گاہ پہنچایا گیا۔
سید مفضل سیف الدین کی کراچی میں آمد و رفت کے دوران خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا۔