Reg: 12841587     

چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان آنے کا بھی خطرہ

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام  کا کہنا ہےکہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے، ماضی میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ آئے جنہیں بروقت کارروائی سے کنٹرول کیا گیا۔

حکام نے کہاکہ انسداد کورونا ویکسین لگنے کے باعث اب خطرہ کم ہے، پاکستان میں کورونا ویکسین کی اہل 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے  جب کہ 95  فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اسلام آباد دھماکا: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے مراسلہ جاری

Next Post

بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

Related Posts
Total
0
Share