.مصباح لطیف(اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پولیس نے رحیم یار خان کے کچے میں خطرناک گینگ کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
شبیر لاٹھانی کے ٹھکانوں پر پولیس کی کارروائی جاری ہے اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن نویں روز بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ کے سرغنہ قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کا محاصرہ جاری ہے، اس دوران پولیس اور گینگ کے کارندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔