Reg: 12841587     

ماہر قانون برطانیہ و پاکستان بیرسٹر امجد ملک کی وزیرخزانہ پاکستان سینیٹراسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )

چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز بیرسٹر امجد ملک کی وزیرخزانہ پاکستان اور صدر انٹرنیشنل افئیرز جناب سینیٹر اسحق ڈار صاحب کیساتھ وزارت خزانہ آفس میں خصو صی ملاقات کی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال۔

مسلم لیگ ن کی اوورسیز میں تنظیم نو کی پراگریس کا جائزہ اور تمام باقی ممالک میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ۔ میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد۔

اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مندرجہ ذیل تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گلف میں مقیم تارکین وطن کے لئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی موجودگی میں اضافی نیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اضافی فون کی ٹیکس فری سہولت، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پراوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا نیا بورڈ بھی تشکیل دینے کی درخواست کی اور اسی لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائیندگی ، انکے جائز مطالبات کا حل،اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی سفارش کی۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے تمام گزارشات پر غور کرکے وزیراعظم پاکستان کیساتھ اٹھانے کا وعدہ بھی کیا۔

بعدازاں محترم سینیٹر اسحق ڈار صاحب نے اپنے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کو جمعہ کے جاری سینٹ کی کاروائی کے احوال کا مشاہدہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا اور مسیحی وفد کےساتھ کرسمس کا کیک بھی کاٹا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بزنس مین خالد چودھری اور مطلوب بٹ کی ماہر قانون دان بیرسٹر امجد سے ملاقات

Next Post

میاں ابراز خالد کی شادی خانہ آبادی کی تقریب سیالکوٹ کے مقامی ہال میں منعقد کی گئی

Related Posts
Total
0
Share